اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق ایک کمیشن قائم کر دیا ہے جس کی سربراہی شیریں مزاری کے سپرد کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق ایک کمیشن قائم کیا ہے۔ شیریں مزاری کی سربراہی میں قائم کمیشن کو سات دن کے اندر پہلی میٹنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزارت صحت کو چاروں صوبوں میں قیدیوں کے لئے خصوصی میڈیکل بورڈز بھی قائم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔