راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور برطانیہ کی آرمی کی خواتین ہاکی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ ہوا، تقریب میں آرمی چیف نے مہمان خصوصی طور پر شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان اوربرطانیہ کی آرمی کی خواتین ہاکی ٹیموں کا فائنل مقابلہ ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک برطانیہ خواتین آرمی ٹیموں کا فائنل آرمی سٹیڈیم راولپنڈی میں ہوا، برطانوی خواتین ہاکی آرمی ٹیم نے فاتح پائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قائم مقام برطانوی ہائی کمشنربھی اس موقع پرموجودتھے۔
بعدازاں آرمی چیف نے قومی کھیلوں میں کامیاب قرارپانے والی آرمی کی ٹیموں سےملاقات کی، پاکستان آرمی کی ٹیموں نے150گولڈمیڈلزحاصل کئے۔