راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ ایران کے دوران ان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سیکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی ایڈمرل علی شمخانی اور فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے ملاقاتیں کی۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز سرکاری دورے پر تہران پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد حسین سے ملاقات کی۔
COAS met Secretary of Iran s Supreme National Security Council Admiral Ali Shamkhani and Army Chief Major General Abdul Rahim Mousavi.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 19, 2019
Regional security environment and bilateral defence cooperation discussed. pic.twitter.com/tPMXgEK6Qy
اس سے قبل پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گولر نے خطے میں امن وامان کے لیے پاک فوج کو کوششوں کو سراہا۔