راولپنڈی: (دنیا نیوز) تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
aپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے تبلیغی جماعت کے عمائدین نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے تیزگام حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ پڑھی اور زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
Notables of Raiwind Tablighi Ijtimaa met COAS. Army Chief offered Fateha for departed souls in tragic Tezgam train incident. Also prayed for early recovery of the injured. pic.twitter.com/jHoqvxlbtk
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 11, 2019
دریں اثناء آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر یوہی تاؤ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر یوہی تاؤ کی آرمی چیف کیساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات میں آرمی ٹو آرمی سٹاف مذاکرات پر بھی گفتگو کی گئی۔