لندن: (دنیا نیوز) برطانوی ریٹائرڈ میجر جنرل جوناتھن ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور امن بحال ہو چکا، زیادہ سہرا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا پاکستان کو زیادہ عزت اور احترام دے۔
سرحدوں پر باڑ، دہشت گردی کا خاتمہ، برطانوی شاہی جوڑے کی آمد، امن بحالی کا مظہر، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ سب کچھ کے پیچھے جنرل قمر جاوید باجوہ کی انتھک محنت ہے۔ دنیا پاکستان کو اب عزت و احترام دے، برطانوی میجرجنرل نے خراج تحسین کر دیا۔
معروف میگزین اسپیکٹیٹر میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی ریٹائرڈ میجر جنرل جوناتھن ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ دس سال پہلے پاکستان کو اندرونی محاز پر بڑے چیلجز کا سامنا تھا، لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا سامنا تھا۔
جنرل باجوہ کی سرپرستی میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کردیا گیا، 833 کلومیٹر طویل سرحد پر باڑ اور 700 محافظی قلعے بن چکے، سی سی ٹی وی اور سینسر آلات بھی جلد نصب ہو جائیں گے، ان تمام اقدامات کے پیچھے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی انتھک محنت ہے۔
جنرل باجوہ نے یمن، سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرانے اور افغانستان میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا، ایک انٹرویو میں جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ خودمختار معشیت کے لیے مضبوط فوج کا ہونا ضروری ہے، جنرل باجوہ کے کردار، سوچ اور خدمات کے اعتراف پر وزیر اعظم عمران خان نے ان کی مدت ملازمت تین سال بڑھائی، وزیراعظم اور آرمی چیف کی سوچ صرف پاکستان کی ترقی ہے۔
برطانوی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ جنگ کا نہ ہونا امن نہیں، امن ایک نعمت، پرسکون ذہن کی علامت، خیرسگالی کا اظہار، اعتماد اور انصاف کی فراہمی کا نام ہے، وزیراعظم عمران خان اور جنرل قمرجاوید باجوہ میں یہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں۔