ایک سال میں معاشی صورتحال میں بہتری معاشی ٹیم کی کامیابی ہے: وزیراعظم

Last Updated On 19 October,2019 08:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سال میں معاشی صورتحال میں بہتری معاشی ٹیم کی کامیابی ہے، برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 18.5 فیصد کمی ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی بہتری سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا جاری خسارے میں کمی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 111.5 فیصد اضافہ ہوا، بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ جاری ہے۔

عمران کا کہنا تھا ستمبر 2019 میں ترسیلات زر میں 17.6 فیصد اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 41 ماہ کی کم ترین سطح پرآگیا۔ وزیراعظم نے زرمبادلہ اور برآمدات میں اضافہ کے اعداد و شمار ٹویٹ کئے۔
 

Advertisement