وزیراعظم عمران خان 21 اکتوبر کو کراچی کا دورہ کریں گے

Last Updated On 18 October,2019 05:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران وہاں کے مسائل کے حل کے لیے اہم مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پیر کے روز سندھ کے دارالحکومت کراچی کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران ان کی گورنر سندھ، وفاقی وزرا اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہونگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کراچی میں مسائل کے حل کے لیے اہم مشاورت کریں گے جبکہ چائنا پاور پراجیکٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔