اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مہم جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اب خوفزدہ ہے کہ کرفیو اٹھے گا تو خون ریزی ہو گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال کرے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 75 دن سے مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضہ جاری ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی سمجھتا ہے 9 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبا لے گا۔
75 days & Occupation government of Modi continues the siege in IOJK. Modi is riding a tiger - he thought he could get his agenda of annexation by using 900k forces to silence Kashmiris. You don t need 900k troops to fight terrorism; you need them to terrorise 8m Kashmiri people.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 18, 2019
As the world watches the worst violation of human rights in IOJK, Modi is now fearful because he knows the moment the siege is lifted there will be a bloodbath - which would be the only way to subdue the Kashmiri people.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 18, 2019
عمران خان نے کہا دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے، مودی اب خوفزدہ ہے کہ کرفیو اٹھے گا تو خون ریزی ہو گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال کرے گا اور 9 لاکھ فوج بھیجنے کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ نہیں بلکہ 9 لاکھ فوج مسلط کر کے 80 لاکھ کشمیریوں میں دہشت پھیلائی جا رہی ہے۔