اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے علما سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا،وزیر اعظم نے اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے علما اسلام آباد پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے متعلق علما سے مشاورت کی جائے گی، وزیراعظم علما سے کردار ادا کرنے کی درخواست کریں گے، مدرسہ ریفارمز پر بھی علما سے بات چیت کی جائے گی۔