راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس کے دوران یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فاٹا میں امن کیلئے فرنٹیئر کور کا اہم کردار ہے، سماجی و اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی، ملک میں دیر پا امن کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے، پاک وطن کیلئے قربانیاں دینے والے قوم کا سرمایہ، انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
آرمی چیف نے دورے کے دوران میوزیم اور فورٹ گیلری کا بھی وزٹ کیا اور وہاں کئے گئے بہترین انتظامات کو سراہا۔