اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں سی پیک سے متعلق امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے، چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ڈٹ کر ساتھ دیا۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین سے لیے گئے کمرشل قرض میں مستقبل میں کمی نظر آئے گی۔ اقتصادی زونز کے قیام سے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے۔یہ عظیم راہداری پاکستان اور چین ہی نہیں بلکہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی۔اس منصوبے کے حوالے سے امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 24, 2019
معاون خصوصی نے کہا سی پیک پاکستان کی ترجیح نمبر ایک ہے، یہ منصوبہ اقتصادی ترقی کا ضامن ہے، عظیم راہداری پورے خطے کی خوشحالی کی راہیں کھولے گی۔ پاک چین دوستی دنیا میں مثال بن چکی، شہد سے میٹھی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے۔ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کے قیام سے خوشحالی اور ترقی کے دروازے کھلیں گے۔
شہد سے میٹھی، ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری پاک چین دوستی دنیا میں ایک مثال بن چکی ہے۔سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کے قیام سے عوام کیلئے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔چین سے لیے گئے کمرشل قرض میں آنے والے ماہ و سال میں کمی نظر آئے گی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 24, 2019