اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کو مزید موثر بنانے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی بنا دی جو نوجوانوں کی بھلائی کے لیے تجاویز دے گی۔
وزیراعظم عمران خان ملکی نوجوانوں کے لیے زیادہ فکرمند، کامیاب جوان پروگرام مزید موثر بنانے کے لیے کمیٹی بنادی، سفارشات بھی طلب کر لیں۔
13رکنی اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم خود ہوں گے، اراکین میں معاون خصوصی برائے امور نوجوان، خزانہ، تجارت کے مشیر، منصوبہ بندی، تعلیم، اقتصادی امورکے وزراء اور آئی ٹی بورڈ کے سربراہ شامل ہوں گے۔
کمیٹی کو اسٹریٹجی پلاننگ اور پروگرام کی مانیٹرنگ کا بھی اختیار ہو گا، کمیٹی معاونت کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کو تجاویز بھی پیش کرے گی۔