لاہور: (دنیا نیوز) ایاز صادق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کے ذاتی معالج، حکومتی بورڈ کا حصہ نہیں تھے، کیا صرف شیخ رشید ہی سچ بولتے ہیں، چھوٹی ذہنیت رکھنے والوں کا علاج بھی ضروری ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرعدنان نواز شریف کے ذاتی معالج ہیں، وہ حکومتی بورڈ کا حصہ نہیں تھے، کیا صرف شیخ رشید سچ بولتے ہیں، اللہ نہ کرے شیخ رشید کے پلیٹ لیٹس کم ہوں، ایسا ہوا بھی تو ہم کوئی گری ہوئی حرکت نہیں کریں گے، پر امن مارچ کا کریڈت مولانا فضل الرحمان کو جاتا ہے۔