راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکڑز کے مطابق وفاقی وزیر کو دل کی تکلیف نہیں، ہائی بلڈ پریشر اور شوگر لیول کا مسئلہ ہے.
وزیرریلوے شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہو گئی، وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد لال حویلی پہنچے تو لوگوں سے ملاقات کے دوران سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہیں ہولی فیملی ہسپتال بھجوا دیا گیا۔
ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنے کے بعد بتایا کہ شیخ رشید کو دل کی تکلیف نہیں ہوئی، ان کی ای سی جی بالکل نارمل ہے۔ وفاقی وزیر کو ہائی بلڈ پریشر اور شوگر لیول کی شکایت ہے، بلڈ پریشر بڑھنے کے سبب سینے میں تکلیف محسوس ہوئی۔ بعد ازاں شیخ رشید کو واپس گھر بھجوا دیا گیا۔