اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ اداروں کے درمیان تصادم سے عدم استحکام لانے والے ہار گئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ مافیا نے ملک سے لوٹی ہوئی رقم واپس بھجوائی۔ مافیا لوٹی دولت بچانے کیلئے عدم استحکام لانا چاہتا ہے لیکن بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کیلئے آج مایوسی کا دن ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے ملاقات کی اور عدالتی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں اٹارنی جنرل انور منصور بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے قانونی ٹیم کی ملاقات، عدالتی کارروائی سے متعلق بریفنگ
وزیراعظم عمران خان کو عدالتی کاروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی اور عدالتی احکامات کی روشنی میں مسودے کا جائزہ بھی لیا گیا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حکومت کو 6 ماہ میں قانون سازی کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ اور حکومت پر چھوڑتے ہیں، آرمی چیف کو 28 نومبر سے توسیع دے رہے ہیں۔ تقرری 6 ماہ کے لیے ہوگی، قوانین بننے کے بعد مزید دیکھا جائے گا۔
Mafias who have stashed their loot abroad and seek to protect this loot by destabilising the country.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 28, 2019
Also, for the record, I have the greatest respect for CJ Khosa, one of the greatest Jurists produced by Pakistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 28, 2019
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 23 سال پہلے آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے لیے تحریک انصاف نے آواز اٹھائی۔ ججز بحالی تحریک میں پی ٹی آئی صف اول پر کھڑی تھی۔ عدلیہ کی آزادی کے لیے میں نے جیل کاٹی۔انہوں نے لکھا کہ میرے دل میں چیف جسٹس کھوسہ کے لیے بے حد احترام ہے، وہ ملک کے عظیم ججز میں سے ایک ہیں۔