لاہور: (دنیا نیوز) اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے کہا ہے کہ چھ ماہ کی توسیع دینے کا مقصد عدالت نے راستے بند نہیں کیے۔ ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران قانون سازی ہو جائے گی۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انور منصور خان نے کہا کہ پچھلے ستر سال سے یہی آرڈر پاس ہو رہے تھے، وہی ہم نے کیا۔ حکومت نے اپنی طرف سے کوئی نئی چیز شامل نہیں کی تھی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدالت نے فیصلہ دیا اس پر عملدرآمد کریں گے۔ سادہ اکثریت کے ساتھ قانون پاس ہو جائے گا، کوئی ایشو نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ایک سیکیورٹی کا ادارہ ہے۔ عالمی سطح پر بھی ہمارے سیکیورٹی ادارے کی ایک پہچان ہے۔