اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے عمران حکومت نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے ، اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے عمران حکومت نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے ، اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں، نئے انتخابات جلد ہونیوالے ہیں۔شارجہ میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہامریم نواز شریف کو بھی والد کی تیمار داری کیلئے جانا چاہئے ، حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا احتساب کے حق میں ہوں مگر سیاسی انتقام نہ لیا جائے ، زرداری تو نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا پاکستان کھپے نے ملک کو تباہی سے بچایا ۔فضل الرحمن کے دھرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا فضل الرحمن دھرنا دیکر جا نہیں چکے بلکہ آچکے ہیں