لاہور: (دنیا نیوز) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کیخلاف سازشوں کو ناکام بنایا۔ مسلم لیگ (ق) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حامی ہے۔
چودھری شجاعت حسین کا اخبار نویسوں سے ملاقات میں کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کردار کی پاکستانی قوم اور پوری دنیا معترف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری باقاعدہ نظام کے تحت ہوتی ہے، اس کے قانونی پہلو سپریم کورٹ میں زیر بحث ہیں۔ حیرانی یہ ہے کہ بھارتی میڈیا اس مسئلے پر پاکستان کی حکومت، فوج اور عدلیہ کو حسب معمول تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اور اس سے ہندوستان یا کسی بھی اور ملک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
لیگی سربراہ نے کہا کہ مسلح افواج نے مشکل حالات میں پاکستان کے لیے جان کے نذرانے پیش کئے اور دفاع کو مضبوط بنایا۔ ہندوستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ اگر اس نے پاکستان کے خلاف کوئی غلط اندازے لگائے تو ناقابل تلافی نقصان اٹھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنایا، کشمیری قوم کو نیا حوصلہ اور جذبہ دیا ہے، ان کی آزادی کے دن بہت قریب ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک باصلاحیت اور قابل جرنیل ہیں، جن کی قوم کو اشد ضرورت ہے۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملہ پر بھارت کیوں خوفزدہ ہے، چودھری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ اورپوری عمران خان کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیحمایت کرتی ہے۔