اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا امکان ہے۔ خطاب کے دوران قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا گیا تھا جس کی سماعت آج بھی ہوئی اس دوران سپریم کورٹ کے اعتراضات سامنے آئے۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران حکومت کو مہلت دی کہ حکومت کل تک حل نکالے ورنہ آئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس کی سماعت کل تک ملتوی
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد قوم سے خطاب کرینگے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے سینئر وزرا نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صورتحال دیکھ کر کی۔