اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صورتحال دیکھ کر کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینئر وزرا نے ملاقات کی ہے جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صورتحال دیکھ کر کی۔