وزیراعظم عمران خان سے منی گرام انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات

Last Updated On 25 November,2019 06:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا منی گرام انٹرنیشنل کے وفد کو قانونی چینلز کے ذریعہ ترسیلات زر میں اضافے کے لئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وفد کی سربراہی منی گرام کے سی ای او مسٹر ولیم الیگزینڈر نے کی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیراعظم نے منی گرام کی ملکی معیشت میں دلچسپی اور کاروبار کے فروغ کی خواہش کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ منی گرام موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات میں تعاون کرے گی۔

وزیراعظم نے آنے والے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے کاروبار کو بڑھانے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کی مشکل سے کمائی جانے والی رقم واپس گھروں کو بھیجنے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔