اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں پہلے کلین گرین انڈیکس کے تحت صحت و صفائی کے مقابلے آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مقابلے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 19 شہروں میں ہوں گے جن کے لئے وزیراعظم کلین گرین انڈیکس کا اجرا کریں گے، انڈیکس پینے کے صاف پانی، محفوظ نکاسی، فاضل مواد ٹھکانے لگانے کے موثر نظام اور شجرکاری سمیت عوامی رسائی کے پانچ موضوعات پر مبنی ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین اسلم نے کہا کہ اس انتہائی اہم تقریب میں وفاقی و صوبائی وزرا، حکومتی نمائندے ، مختلف ممالک کے سفیر، تعلیمی اداروں کے اساتذہ، طلبہ، مقامی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔