اسلام آباد: (دنیا نیوز) فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں ہونے والے سماعت سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں اٹارنی جنرل انور منصور بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں کیس کی پیروی کرنے کیلئے گذشتہ روز وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔