اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مسلسل کرفیو و محاصرے پر عالمی برادری کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت فاشسٹ اور آر ایس ایس نظریہ پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔
Shows the fascist mindset of the Indian govt s RSS ideology that has continued the siege of IOJK for over 100 days, subjecting Kashmiris to the worst violation of their human rights while the powerful countries remain silent bec of their trading interests. https://t.co/ESZiaVp563
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 27, 2019
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کرفیو کو 100 سے زائد دن ہو چکے ہیں، مظلوم کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں لیکن بڑی طاقتیں اپنے تجارتی مفادات کے باعث خاموش ہیں۔