اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کے معاملے پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اس معاملے پر مانے ہوئے ہیں، وہ استعفیٰ لینے آئے تھے، ان سے پوچھیں کہ وہ اسلام آباد سے کس کے کہنے پر گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تک آرمی چیف کی ایکسٹینشن کسی نے چیلنج ہی نہیں کی۔ ہم نے جو غلطیاں کی تھیں آج اسے ٹھیک کرنے کیلئے ہمیں وقت دے دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بادل چھٹ گئے اور تمام مسئلے حل ہو گئے ہیں۔ یہ تین سال کی ہی توسیع ہے، ہم نے چھ ماہ میں قانون سازی کرنی ہے، چھ ہفتوں میں ہی مسئلے کو حل کر دیا جائے گا۔