نواز شریف کا لندن کے گائیز ہسپتال میں پی ای ٹی سکین

Last Updated On 28 November,2019 09:24 pm

لندن: (دنیا نیوز) نواز شریف کا لندن کے گائیز ہسپتال میں پی ای ٹی سکین کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کافی دیر تک ہسپتال میں موجود رہے۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ ٹیسٹ سے مرض کی تشخیص اور علاج میں مدد ملے گی۔

نواز شریف اپنے صاحبزادے حسین نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ساتھ ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے کئی گھنٹے گزارے۔ ہسپتال میں سابق وزیراعظم کا پی ای ٹی سکین کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ پی ای ٹی انتہائی اہم ٹیسٹ ہے۔ برقی شعاعوں کے تجزیہ کا مقصد کینسر کے خدشات کو دور کرنا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص ممکن ہوگی۔

ترجمان نواز لیگ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے نتیجے میں نواز شریف کے مرض کی تشخیص اور علاج میں خاصی مدد ملنے کی امید ہے۔ سابق وزیراعظم کا لندن میں معروف ڈاکٹرز معائنہ کر چکے ہیں جبکہ معالجین کی تجویز پر
نواز شریف کی گھر میں فزیو تھراپی کے سیشن بھی کئے جا رہے ہیں۔