اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے طلبہ مارچ اور یونینز کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سٹوڈنٹس یونین کی حمایت کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بینظیر بھٹو نے سٹوڈنٹس یونینز کو بحال کیا تھا۔ معاشرے کو غیر سیاسی بنانے کیلئے یونینز پر پھر پابندی لگا دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج یونینز کی بحالی اور تعلیم کے حق کیلئے طلبہ یکجہتی مارچ کر رہے ہیں۔ طلبہ سرکاری یونیورسٹیوں کی نجکاری کے خلاف نکل رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپنے حقوق کیلئے نئی نسل کا متحرک ہونا اور پرامن جدوجہد حوصلہ افزا ہے۔
The PPP has always supported Student unions. The restoration of student unions by SMBB was purposely undone to depoliticize society. Today students are marching in the #StudentSolidarityMarch for the restoration of unions, implementation of right to education, 1/2
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 29, 2019