اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک پر اس وقت مافیا حکمران مسلط ہے۔ عمران خان کو دھمکی کا جواب دھمکی سے ملے گا۔ الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس نہ بیٹھتا تو آج مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، آج 6 ماہ ہو گئے، ان کیخلاف کوئی ریفرنس نہیں ہے۔ شہباز شریف کا تمام بزنس فیملی بزنس ہے۔ بزنس میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے چیئرمین نیب سے افسران کی سرگرمیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ نیب کی ہواؤں کا رخ پھر مسلم لیگ ن کی جانب ہو گیا ہے۔