اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیش کی سکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کو سوالنامہ دے کر جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا ن لیگ کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن سے جواب طلب کرلیا گیا۔ ن لیگ کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ جمعہ کو ہو گا۔
لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کی ہیں، فرخ حبیب کی درخواست چور کی داڑھی میں تنکے کے برابر ہے، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو غیر فعال کرنے کی کوشش کی ہے، چور کے پکڑے جانے کا وقت آ چکا ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب کا کہنا تھا آج مسلم لیگ (ن) کی پارٹی فنڈنگ سے متعلق 24 ویں سماعت ہوئی، وہ ہمیشہ کمیٹی میں جواب دینے سے گریزاں رہی، پاناما کی طرح اس کیس میں بھی ن لیگ نے بھاگنے کی کوشش کی، پاناما کیس کی طرح آج الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ سے رسیدیں مانگ لی ہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا جس نے بھی فنڈنگ کی اس کے شناختی کارڈ کی کاپی اور نائکوپ کی کاپی لگانا پڑے گی، پی ایم ایل ن یو کے رجسٹرڈ ہے جس کا حساب دینا پڑے گا، ان لوگوں نے تحریک انصاف کے لیے گڑھا کھودا تھا، وہ اب ناکام ہو چکے ہیں، مسلم لیگ ن کو اب لینے کے دینے پڑ گئے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کو حساب دینا پڑے گا۔