لاہور: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا آرمی چیف کی توسیع کے بارے میں بروقت اور مناسب فیصلہ آیا ہے، فیصلے نے وضاحت کی ہے کہ وزیراعظم کا یہ صوابدیدی اختیار ہے۔ ہم تفصلی فیصلے کو سامنے رکھ کر مشاورت کریں گے۔
دنیا نیوز کے پروگرام اختلافی نوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا آئین اور قانون کیا کہتا ہے، ملک کی ضروریات کیا ہے، استحکام پاکستان کی کیا ضرورت ہے، نینشل سکیورٹی کی ضروریات کیا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اپوزیشن میں بڑے سمجھدار اور ذمہ دار لوگ موجود ہیں، اپوزیشن والے معاملات کی نزاکت کو سمجھتے ہیں، ہم اپوزیشن سے بات کریں گے، ایک تفصیلی فیصلہ سامنے آنا ہے ، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم تفصلی فیصلے کو سامنے رکھ کر مشاورت کریں گے ، جو بھی قانونی تقاضے ہونگے ان کو پورا کیا جائے گا، کوشش یہی ہونی چاہیے کہ جو بھی قانون سازی ہو وہ متفقہ ہو، یہ ایک انسٹی ٹیوشنل چیزیں ہیں جن کو لونگ ٹرم میں دیکھنا ہوتا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا فیصلہ ہوگا جسکے دوررست نتائج ہونگے جس سے ملک کے ادارے کے استحکام میں کردار ہوگا، یقین ہے کہ پارلیمنٹ میں اتنی سنجیدگی ہے یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے یہ قومی نوعیت کا مسلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا نہیں سٹیٹ اف پاکستان کا مسئلہ ہے ، مجھے یقین ہے اور توقع کرتا ہوں اپوزیشن کا اس میں کردار مثبت ہوگا، حکومت کی بھی کوشش کو گی بہتر راستہ بنایا جائے۔