لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے عدالتیں 50 سال سے کام کر رہی ہیں، اقلیتوں کو بھی برابر کے حقوق حاصل ہیں، انصاف کرنے والوں سے اللہ تعالی محبت کرتا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کہتے ہیں معاشرے میں خواتین کا کردار بڑھتا جا رہا ہے، اعلیٰ عدلیہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے، سپریم کورٹ میں خواتین ججز کی جلد تعیناتی ہو گی۔ چیف جسٹس لاہور میں تیسری ویمن ججز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں 50 برس سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کر رہی ہیں، اللہ تعالی انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے، خواتین ججز ہر قسم کے پریشر سے آزاد ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیئے گئے ہیں۔