شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ، فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ، فوجی جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والے لانس نائیک محمد عمران آفریدی کا تعلق جمرود سے تھا۔