لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی اعلی سیاسی قیادت کی لندن میں آج بیٹھک ہوگی، اہم سیاسی امور پر مشاورت کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن کے مزید سینئر رہنما آج لندن پہنچ رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے سیکر ٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید کو بھی لندن بلا لیا گیا اور وہ آج برطانیہ پہنچیں گے۔
خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور سردار ایاز صادق پہلے ہی لندن پہنچ چکے ہیں۔ پارٹی کے تمام رہنماؤں کے لندن پہنچنے کے بعد مسلم لیگ ن اعلی سطح کی مشاورت کرے گی۔ پاکستان کے اہم سیاسی اور ملکی معاملات لندن میں لیگی قیادت کی مشاورت زیر بحث ائیں گے۔
لیگی قیادت شہباز شریف کے خلاف مزید نئے کیسز کا جائزہ لے گی، الیکشن کمیشن، آرمی ایکٹ میں ترامیم کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے، اپوزیشن کے ساتھ مشاورت سے حکومت مخالف احتجاج کے معاملات بھی زیر غور آئین گے۔