میانوالی: وین نہر میں گرنے سے تین خواتین جاں بحق، دیگر افراد کی تلاش جاری

Last Updated On 08 December,2019 06:33 pm

میانوالی: (دنیا نیوز) میانوالی کے قریب وین نہر میں گرنے سے تین خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ گاڑی میں سوار دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کو نہر میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے امدادی کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیل کے مطابق میانوالی میں مریضہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پپلاں لانے والے خاندان کی گاڑی تھل کینال میں جا گری۔ حادثے میں سات افراد ڈوب گئے، جن میں سے ایک شخص کو بچا لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔

نہر بند نہ ہونے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نہر میں پانی کا بہاؤ آٹھ ہزار کیوسک ہے۔ خواتین کی لاشیں بھی سوکلومیٹر دور سے نکالی گئیں۔