کراچی: (دنیا نیوز) ڈینگی وائرس کے نتیجے میں کراچی میں ایک اور خاتون چل بسی، 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 58 افراد شہر کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔
نارتھ کراچی کی رہائشی ڈینگی وائرس سے متاثرہ 38 سالہ خاتون سٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون چند روز سے ہسپتال میں داخل تھی جسے تیز بخار کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے خون کے تجزیوں کے بعد خاتون میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی تھی۔
انسداد ڈینگی سیل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 58 افراد شہر کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے، رواں برس سندھ برس کراچی میں 14 ہزار 977 اور سندھ کے دیگر اضلاع میں ایک ہزار 143 افراد متاثر ہوئے۔