لاہور: (دنیا نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بطور مہمان مدعو کر لیا ہے۔
جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ ابھی اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ٹیسٹ رن ہے، 3 ماہ بعد جب ٹرین چلے گی تو اس کی افتتاحی تقریب میں شہباز شریف کو ضرور بلائیں گے، اب اگر کوئی ادارہ انہیں گرفتار کرلے تو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔
واضح رہے کہ ٹرانسپورٹ کے میگا پراجیکٹ اورنج ٹرین کا 10 دسمبر کو ٹیسٹ رن ہونا ہے اور آزمائشی سروس کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ٹیسٹ رن ڈیرہ گجراں ڈپو سے علی ٹاؤن سٹبلنگ یارڈ تک ہوگا۔ اورنج ٹرین کے ٹیسٹ رن کا وقت دوپہر 2 بجے مقرر کیا گیا ہے۔