جنگی ہیرو لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد سلیمان انتقال کر گئے، آرمی چیف کا اظہار افسوس

Last Updated On 09 December,2019 10:52 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1971ء کے جنگی ہیرو لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد سلیمان انتقال کر گئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد سلیمان کا تعلق سپیشل سروسزگروپ (ایس ایس جی) سے تھا، انہوں نے جنگ میں زخمی ساتھی کو منتقل کیا تھا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نامساعدحالات میں زخمی ساتھی میجر پی ڈی خان کو محفوظ مقام منتقل کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد سلیمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کو بے مثال جرات اور بہادری پر خراج تحسین پیش کیا۔