اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پی آئی سی پر حملے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے مناظر نے چونکا دیا، پنجاب کے دارالحکومت میں حالیہ واقعہ انارکی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ جماعت اقتدار میں ہے جس نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔ اس جماعت کی فاشزم نیچے تک منتقل ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وکلا کا ہسپتال پر حملہ تمام حدود سے تجاوز ہے۔ حالت جنگ میں بھی ہسپتالوں پر حملے نہیں ہوتے۔ یہ ہمارے لئے انتہائی گرا ہوا مقام ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں صرف اس واقعے کا احتساب نہیں کرنا، ہمیں عمران خان کے نئے پاکستان میں ان معاملات کی اجتماعی نگرانی کرنی ہوگی۔ ہم اس نئے پاکستان سے بہتر ہیں۔ ہمارا پاکستان نئے پاکستان سے بہتر ہے۔
Not only does this incident require complete accountability but also collective introspection as to where we have allowed ourselves to fall as a nation in Imran Khans NayaPakistan. We are better than this. Pakistan is better than this. 2/2
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 11, 2019