کسی کو بنانا ری پبلک نہیں بنانے دیں گے، فیاض الحسن چوہان

Last Updated On 11 December,2019 10:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم ایک مثال قائم کریں گے اور کسی کو بنانا ری پبلک نہیں بنانے دیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ‘’ دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کا واقعہ بڑا دردناک ہے، میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پی آئی سی گیا تھا، میرا وہاں جانے کا مقصد معاملے کو سلجھانا تھا۔ میں نے فوری طور پر پولیس کی شیلنگ بند کروائی تھی۔ تاہم مجھے مارا گیا اور اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن ہونے سے روکا اور لاشیں نہیں گرنے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چیزیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ وکلا شاید لاشیں چاہتے تھے۔ وزیراعلیٰ کے زیر صدارت اجلاس میں طے ہوا ہے کہ دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات لگائیں گے۔ ایک مثال قائم کریں گے، کسی کو بنانا ری پبلک نہیں بنانے دیں گے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوےے انہوں نے کہا وکلا کو کبھی ایسے واقعات کی سزا نہیں ملی تھی۔ یہ 2007ء سے وکلا کی ہسٹری ہے۔ ہماری عدلیہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون پر عملدرآمد کروائیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا جائے گا۔
 

Advertisement