اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرون ملک چھائی گئی دولت واپس لانے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سوئس حکومت نے پاکستان سے بینکوں میں رقوم کی معلومات فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
سوئس حکومت مجموعی طور پر 18 ممالک کو یہ معلومات فراہم کرے گی، معلومات فراہم کرنے کی منظوری سوئس پارلیمنٹ نے دی ہے، رقوم کی معلومات غیر ملکی باشندوں کے متعلقہ ملکوں کو فراہم کی جائیں گی۔
سوئس حکومت نے پاکستان، البانیہ، اذربائیجان، برونائی، مالدیپ اومان اور دیگر ممالک معلومات حاصل کرنے کی فہرست میں شامل کیا ہے جبکہ سوئس حکومت کے مطابق سوئس بینکوں میں بیشتر ممالک کے 31 لاکھ غیر ملکیوں کے اکاونٹس ہیں۔