'کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی تدلیل کا باعث، دنیا کو پیغام گیا ہم میں عدم برداشت ہے'

Last Updated On 12 December,2019 04:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی میں قیمتی جانیں گئیں اور دینا کو پیغام ملا کہ ہم میں عدم برداشت ہے۔

اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی میں تقریب میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاہور میں پڑھی لکھے لوگوں کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر پوری قوم سکتے میں ہے، تین قیمتی جانیں گئیں، آصف زرداری کی مارچ تک 5 کیسز کی پلی بارگین ہو جائے گی، بلاول نے بھی پلی بارگین نہ کی تو سیاسی مستقبل ختم ہو جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں عام آدمی مہنگائی اور دیگر مسائل سے دوچار ہے، عمران خان ہی عوام کو ان مسائل سے نکالیں گے، الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا بھارت ایک ہندو ریاست بنتی جا رہی ہے، مسلمان شہریت حاصل نہیں کرسکتے، مودی کو نہیں پتا یو پی اور سی پی کا مسلمان بھی جاگے گا، حکومت مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
 

Advertisement