لاہور: (دنیا نیوز) سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی آئی سی میں ہنگامہ کرنے والے سزا سے نہیں بچ پائیں گے، ہسپتال میں توڑ پھوڑ کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا دل کے ہسپتال میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مریضوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین پر تشدد کر کے بدترین فعل کا ارتکاب کیا۔
سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کیمروں کی مدد سے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کے ذمہ داروں کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، بر وقت علاج نہ ہونے سے 3 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔