احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلیا

Last Updated On 12 December,2019 03:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلیا، ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

قومی احتساب بیور نے ایل این جی ریفرنس دوبارہ دائر کر دیا جس میں نیب نے رجسٹرار احتساب عدالت کے اعتراضات دور کر دیئے۔نیب نے 8 ہزار صفحات پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا، احتساب عدالت کے جج اعظم خان ایل این جی ریفرنس کی باقاعدہ سماعت کریں گے۔