اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال منتقل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اس کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال میں ہرنیا کے آپریشن کیلئے منتقل کیا جا رہا ہے، انھیں ہسپتال میں فول پروف سیکیورٹی دی جائے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل علاج کے بعد شاہد خاقان عباسی کو فوری جیل منتقل کیا جائے۔