راولپنڈی: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن اسمبلی خواجہ آصف نے نیب آفس میں پیش ہو کر نیب حکام کے سامنے ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسران نے خواجہ آصف کا بیان ریکارڈ کیا، لیگی رہنما نے اثاثوں کے ذرائع آمدن کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا، نیب پنڈی نے خواجہ آصف کو سوال نامہ دے دیا۔ لیگی رہنما سے اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔