اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسانوں کو مناسب قیمتیں اور مارکیٹ تک رسائی بہتر بنانی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کسان ڈے پر چھوٹے کسانوں کی پیداوار میں اضافے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم صحت انصاف کارڈز تک رسائی کو یقینی بنا رہے ہیں، احساس پروگرام کے تحت تعلیمی وظائف یقینی بنائیں گے۔