جنیوا: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان عالمی پناہ گزین فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے، جنیوا ایئرپورٹ پر اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کے مستقبل سفیر خیل ہاشمی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
سوئٹزرلینڈ کے دورے کے دوران معاون خصوصی زلفی بخاری اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ سوئس حکام، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین اور پاکستانی سفیر بھی ایئرپورٹ پر وزیراعظم کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق عالمی پناہ گزینوں کے فورم کی میزبانی یو این ایچ سی آر اور سوئٹزرلینڈ حکومت کر رہے ہیں، گلوبل ریفیوجی فورم پاکستان کی سخاوت، انسان دوست قیادت کی شناخت کو ظاہر کرتا ہے، فورم چار دہائیوں سے پاکستان میں مقیم افغانیوں کے لیے پاکستانیوں کی محبت کی پہچان ہے۔