ملائیشین وزیراعظم نے عمران خان کو گاڑی کا تحفہ بھیج دیا

Last Updated On 14 December,2019 11:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کے لیے پروٹون گاڑی کا تحفہ بھیج دیا، اس گاڑی کا نام ایکس 70 پروٹون ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کے لیے پروٹون گاڑی کا تحفہ بھیجا ہے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ایکس 70 پروٹون گاڑی بھیجی ہے، ملائشین ہائی کمیشن میں سوموار کو تقریب ہوگی۔ وزیراعظم کی طرف سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد گاڑی وصول کریں گے

یاد رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں 23 مارچ کو ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی کے طور پر پاکستان آئے تھے جہاں انہوں نے تقریب میں شرکت بھی کی تھی۔

اس سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 94 سالہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے سرمایہ کاری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ملائیشیا نے پاکستان میں پروٹون گاڑی کا پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کر دیا ہے جبکہ مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کی بنی ہوئی گاڑی پروٹون تحفے میں دینے کا اعلان کیا ۔سرمایہ کاری کانفرنس میں ملائیشیاکی مختلف کمپنیوں اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان معاہدے ہوئے۔

مہاتیر محمد نے خطاب میں کہا تھا کہ اس طرح کی کانفرنسز ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔ ابتدائی طور پر ہم نے زرعی اصلاحات سے کامیابی حاصل کیں، صنعت کاری کے ذریعے ملازمت کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، کسی بھی ملک کو ترقی کیلیے امن و استحکام ضروری ہے۔
 

Advertisement