لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آئین کی منسوخ نہیں، معطلی ہوئی، اسمبلیاں موجود تھیں، کل کے فیصلے سے قوم حیران و پریشان ہے، پاکستان کیلئے تین جنگیں لڑنا والا کیسے غدار ہوسکتا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوکت عزیز اور زاہد حامد کہاں ہیں ؟ اس وقت کی کابینہ اور گورنرز کہاں گئے ؟ آئین کے تحت دیگر شامل افراد کیلئے بھی سزا ہے، 2010 میں بننے والے قانون کا اطلاق 2007 کے فیصلے پر کیسے ہوسکتا ہے، افواج پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا آرٹیکل 6 سیکشن 2 میں واضح ہے مدد کرنیوالے بھی مجرم ہیں، آئین کا آرٹیکل 6 تین سب آرٹیکلز پر مشتمل ہے، پرویز مشرف نے پاکستان کیلئے 3 جنگیں لڑیں، مشرف نے بھارتی میڈیا پر پاکستان کی سلامتی و خودمختاری کی جنگ لڑی۔