(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے آپس کے اختلافات میں شدت آنا شروع ہوگئی، تحریک انصاف کے سینئررہنما فرخ جاوید مون پارٹی سے ناراض۔ فرخ جاوید مون نے سینئر نائب صدر گلبرگ ٹاؤن کا عہدہ لینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فرخ جاوید مون کو کل سینئر نائب صدر گلبرگ ٹاؤن نامزد کیا گیا تھا جبکہ فرخ جاوید مون جنرل سیکرٹری لاہور کے عہدے کے خواہش مند ہیں۔